ملازمین کے مسائل پر سی پی آئی (ایم ) کا آج جلوس

حیدرآباد 30 اگست (پریس نوٹ ) سرکاری و غیر سرکاری مزدوروں اور محنت کشوں کی 2 ستمبر کو منعقد شدنی ملک گیر ہڑتال کے پیش نظر سی پی آئی (ایم) کا ایک اہم جلسہ 31 اگست دوشنبہ کو 11 بجے دن منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر سندریا پارک سے اندرا پارک تک ایک جلوس نکالا جائے گا جس میں سی پی آئی ایم کے ریاستی قائدین حصہ لیں گے اور اندرا پارک پر منعقد شدنی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔