ملائم سنگھ یادوبیٹے اور بھائی دونوں سے رشتہ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں

بیٹے او ربھائی کے درمیان وقار کی لڑائی میں کس کے ساتھ ملائم سنگھ کھڑے ہیں؟
لکھنو۔یہ سوال فالورس اور دیکھنے والوں کے لئے ایک سوال ہی بنا ہوا تھا کہ سماج وادی پارٹی ( ایس پی)کے بانی ملائم سنگھ یادو نے شیوپال یادو کی نئی پارٹی کے دفتر پہنچ کر سب کو چونکا دیا‘ مذکورہ پارٹی کا نام پرگتی شیل سماج وادی پارٹی( لوہیا) ہے اور اسی ساتھ سماج وادی پارٹی کے دفتر کو پہنچ دونوں کے درمیان میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

مسٹر شیو پال یادو کو اپنے بڑی بھائی کی لال بہادر شاستری روٹ کی چھٹی لائن میں واقع دفتر آنے پر حوصلہ ملا ہے‘ جس کے فوری بعد چھوٹے بھائی نے اپنی تنظیم کا ملائم سنگھ یادو کوقومی صدر مقررکرنے کی پیش کش کی جبکہ ان کا بھتیجا اکھیلیش یادو سماج وادی پارٹی کا صدر ہے۔

وہیں ملائم سنگھ یادو نے اس تجویز پر واضح جواب نہیں دیااور اس کو مسترد بھی نہیں کیاہے۔معمولی نوعیت کے اجتماع میں انہوں نے نئی پارٹی کا پرچم اوربڑا پھولوں کاہار قبول کیا۔اس پیش کش کا نئی پارٹی کے قومی کنونشن میں شیوپال یادو اعلان کریں گے

۔بعدازاں ملائم سنگھ یادو نے اپنے بیٹے کوبھی راحت پہنچائی اور ایس پی دفتر پہنچ کر سماجی جہدکار اچاریہ نریندر دیو کی یوم پیدائش کے موقع پر پارٹی کارکنوں او رلیڈران سے خطاب کیا۔