ملائشیا کے سابق نائب وزیراعظم احمد زاہد حراست میں

پتراجیا (ملائشیا) ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی کے مطابق ملک کے سابق نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی کے ارکان خاندان کے ذریعہ چلائے جانے والے ویلفیر گروپ میں فنڈس کے خردبرد کئے جانے کا معاملہ سامنے آنے پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ یا رہیکہ ملک کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے بدعنوانیوں میں ملوث پائے جانے والے احمد زاہد تازہ ترین اضافہ ہیں جن کا عوام و خواص نے خاص طور پر نوٹ لیا ہے۔ احمد زاہد فی الحال اپوزیشن مانے پارٹی کی قیادت کرتے ہیں۔ انسداد بدعنوانی ایجنسی نے کہا ہیکہ احمد زاہد کو ایجنسی کے دفتر طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے پوچھ گچھ کے دوران اختیارات کا بیجا استعمال، اعتماد شکنی اور ان کے ویلفیر گروپ کی جانب سے منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ احمد زاہد کو 19 اکٹوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔