مقلو با

اجزا : بکرے کا گوشت آدھا کلو، چاول تین پیالی، چنے کی دال ڈیڑ ھ پیالی، آلو تین عدد درمیانے ، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چمچ، لہسن کے جوئے تین سے چار عدد، ثابت ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، پیاز تین سے چارعدد درمیانی، ٹماٹر تین عدد درمیانے، ثابت لال مرچیں چار سے پانچ عدد، ثابت کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد، ہلدی ایک چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چمچ، چکن پاؤڈر ایک چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چمچ، ہری مرچیں پسی ہوئی تین سے چار عدد، دہی آدھی پیالی، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب: گوشت کو صاف دھو کر ابلتے ہوئے چار پیالی پانی میں ڈالیں اور ساتھ ہی ایک کٹی ہوئی پیاز اور ثابت کا لی مرچ شامل کردیں۔جب گوشت ادھ گلاہوجائے تو یخنی علیحدہ کرلیں۔ ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں ،اس میں ادرک لہسن ،نمک ،کالی مرچ ،ہری مرچ ،اور گوشت ڈال کر بھونیں۔پھر اس میں پھینٹی ہوئی دہی ڈا ل کر ہلکی آنچ کر گوشت گلنے تک پکائیں (اگر ضرورت محسوس کریں تو گوشت کو گلانے کیلئے تھوڑی سی یخنی شامل کردیں )، چنے کی دال کو بیس سے پچیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر ہلدی ڈال کر اتنی دیر ابا لیں کہ دال کھلی کھلی رہے۔چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ،ادرک اور ثابت لال مرچوں کے ساتھ فرائی کریں اور دال پر بگھار لگادیں۔ چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو فرائی کریں ،اس میں بھگو کر رکھیں ہوئے چاولوں کو فرائی کریں پھر یخنی اور نمک ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ آدھی پیالی پانی میں چکن پاؤڈر ڈال کر ابا لیں اور اس میں آلوؤں کے موٹے کٹے ہوئے قتلوں کو ابال لیں۔ٹھنڈے کرکے ان پر نمک اور کٹی لال مرچ چھڑکیں پھر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔ پھیلے ہوئے پین میں پہلے گوشست کو پھیلا کر رکھیں ،اس پر یخنی پلاؤڈ الیں ،پھر چنے کی ڈال اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں۔اوپر سے فرائی کئے ہوئے آلو کے قتلے رکھیں۔دوبارہ اسی طرح سے تہہ لگا کر دم پر رکھ دیں،پین اس طرح کی ہو جسے دم کرنے کے بعد پلٹ کر نکالا جاسکے ۔