مقابلہ حفظ قرآن کریم میں عبداللہ عبدالمتین بازی لے گئے

جدہ – جمعیت تحفیظ القرآن کے تحت مکہ مکرمہ ریجن میں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن منعقد ہوا جس میں ایک ہزار کے قریب طلباء نے شرکت کی ۔

ایشیائی حفاظ کے مقابلے میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے حافظ عبداللہ عبدالمتین عثمانی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں کمشنرجدہ کی جانب سے خصوصی انعام میں گاڑی دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حفاظ کے مابین مقابلے میں شریک1000 کے قریب حفاظ کرام میں سے 13 حفاظ نے 95 سے 99 فیصد نمبر حاصل کئے جن میں سے حافظ عبداللہ عبدالمتین عثمانی نے اول درجہ حاصل کیا ۔

حافظ عبداللہ کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے ۔