مفتی غلام یزدانی اشاعتی کو مبارکباد

بودھن یکم / ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیتہ علماء بودھن کے مطابق ہندوستان کے سب سے کم عمر جمعیتہ علماء کے ضلعی صدر ، مایہ ناز مقرر مفتی غلام یزدانی اشاعتی صاحب کو جمعیتہ علماء کرناٹک کے عہدیداران کی موجودگی میں متفقہ طور پر جمعیتہ علماء ضلع بیدر کی صدارت کیلئے منتخب کرنے پر جمعیتہ علماء بودھن کے تمام اراکین کی جانب سے دل کی تہواریوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔