مغربی بنگال میں بائیں بازو محاذ کے 26 نئے امیدوار

کولکتہ ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو محاذ نے مغربی بنگال میں 42 لوک سبھا حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں 26 نئے چہرے ہیں، جن کی عمریں زائد از 40 ہے۔ بائیں بازو محاذ کو 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں شدید شکست ہوئی تھی۔ اس مرتبہ محاذ نے 15 کے منجملہ 5 نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہٹاکر ان کی جگہ نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔ موجودہ پانچ ارکان پارلیمنٹ کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

سید علی شاہ گیلانی نظربند
سرینگر ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر حریت کانفرنس چیرمین سید علی شاہ گیلانی کو آج گرفتار کر کے نظربند کردیا گیا ، وہ دہلی سے اپنے گھر واپس ہوئے، جس کے فوری بعد انہیں نظربند کردیا گیا۔ پولیس نے انہیں سرینگر ایرپورٹ سے ہی حراست میں لیکر ان کے گھر پہنچایا جہاں رہائش گاہ کے باہر پولیس کا پہرہ لگا دیاگیا۔