معاہدے کو جاری رکھنے جرمنی،فرانس اور برطانیہ

سے ضمانت لینے کی ضرورت:خامنہ ای
تہران،10مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ سمیت دنیا کے چھ طاقتور ممالک اور ایران کے درمیان نیوکلیائی معاہدہ کے تجدید سے امریکہ کی دستبرداری کے اعلان کے بعد ایک طرف جہاں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے وہیں اس معاہدہ میں شامل دوسرے ممالک بھی پس و پیش میں مبتلاء ہیں۔ فرانس،جرمنی اور برطانیہ بہ ظاہر اس معاہدہ کو برقرار رکھنے کی بات کررہے ہیں ،لیکن ایران کو ان ممالک پر اعتماد نہیں ہے ۔اسی پس منظر میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو کچھ شبہات لاحق ہیں اور انھوں نے ٹی وی پر خطاب میں کہا ہے کہ وہ برطانیہ، فرانس یا جرمنی پر بھروسہ نہیں کرتے ، اور اس معاہدے کو جاری رکھنے سے قبل ان ممالک سے ضمانت لینے کی ضرورت ہے ۔