مشرق وسطیٰ میں جنگ و جدال بند کرنے اقوام متحدہ کی اپیل

بیروت۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے اسرائیل کی جانب سے شام میں موجود ایرانی تنصیبات پر حملے کے واقعہ کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہر نوعیت کے جنگ و جدال کو روک دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے ایک نیا محاذ وجود میں آئے گا اور حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ اسرائیل کا استدلال ہیکہ اس نے یہ حملے ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر کئے ہیں۔ گولان پہاڑیوں پر کئے گئے حملوں کی مذمت بھی سلامتی کونسل کو کرنی چاہئے۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ شام کے معاملہ میں سلامتی کونسل بھی دو حصوں میں تقسیم ہے اور اب تک سلامتی کونسل کے کسی بھی رکن نے کوئی مذمتی بیان جاری نہیں کیا ہے۔