مشتبہ گیس کا اخراج، ایک شخص فوت اور 11 دیگر شریک دواخانہ

تھانے 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں کلیان میں واقع ریان مینوفیکچرنگ یونٹ میں مضرت رساں گیس کا اخراج ہوا جس کے نتیجہ میں ایک 34 سالہ ورکر فوت ہوگیا اور 11 دیگر کو دواخانہ میں شریک کرنا پڑا۔ پولیس نے آج کہاکہ یہ واقعہ کل رات پیش آیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ 3 مختلف گیسوں کو ملانے کا عمل جاری تھا کہ رات 11.30 بجے بعض ورکرس نے ناک بہنے، آنکھوں میں جلن اور دم گھٹنے کی شکایت کی جو عین ممکن ہے مضرت رساں گیس کے اخراج کا نتیجہ ہوا۔ اُنھیں فوری طورپر دواخانہ سے رجوع کیا گیا جہاں ایک ورکر سنجے شرما فوت ہوگیا۔

ہیلت سنٹر میں گندگی پر ڈاکٹروں کی معطلی کی سفارش
بلند شہر،15 فروری( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے انوپ شہر کے کمیونٹی مرکز کے دوران گندگی ملنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے سنٹر کے انچارج کو معطلی کی سفارش ریاستی حکومت سے کی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ داکٹر روشن جیکب آج کمیونٹی طبی مرکز کا معائنہ کر نے پہنچے تو صحت مرکز میں گندگی دیکھ کر ناراض ہو گئے ۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم او سے کمیونٹی میڈکل سینٹر کے انچارج داکٹر پروین اور ڈاکٹرپونت کو فوری طور سے ضلع ہیڈکواٹر سے وابستہ کر نے کی ہدایت کی۔ان کی ہدایت پر سی ایم او نیداناپور کے ڈاکٹر ایس پی سنگھ اورتولی کے ڈاکٹراروند کو سی ایچ سی پر تعینات کر دیا گیا۔ضلع مجسٹریٹ نے ڈاکٹر پروین اور ڈاکٹر پونت کو معطل کر نے کی سفارش ریاستی حکومت سے کی۔