مسلم فری اسٹائیل روسی فائٹر نے ناقابل شکست یو ایف سی کے ائریش فائٹر کو چٹائی دھول

مذہبی اور ملک کے متعلق فقرہ کسنی پر برہم ہوکر عوام سے مارپیٹ کرنے والے اسٹار فری اسٹائیل فائیٹر نے برسرعام اپنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت بھی چاہی۔

https://www.youtube.com/watch?v=IQQClUWLxY0

پچھلے کچھ دنوں سے ایک مسلم فری اسٹائیل فائٹر کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر تیزی کیساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں وہ یو ایف سی کے ناقابل شکست ائیرش کھلاڑی کی بے دردی کیساتھ پیٹائی کرتے ہوئے اس دھول چٹارہے ہیں۔

دراصل ائیرش فائٹر میک گریگر جس نے یو ایف سی میں کئی ریکارڈ بناتے ہوئے خود کو ناقابل شکست فائٹر تسلیم کروایا ہے نے اس لڑائی سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران داغستان کے مسلم فائٹر خبیب نورما گونیودف کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے ان کے اندر خوف پیدا کرنے کی کوشش کی۔

میک گریگر نے انہیں اور ان کے والد کو بھی گالی دیں اور ان کے کوچ کو دہشت گرد بھی پکارا‘ مگر اس سارے واقعہ پر خبیب خاموش بیٹھے رہے اور اپنا کوئی ردعمل بھی پیش نہیں کیا۔

میک گریگر نے اس وقت انتہا کردی جب خبیب کو پریس کانفرنس کے دوران اس نے شراب کی پیشکش کرتے ہوئے انہیں اکسانے کی کوشش اس کے باوجود بھی خبیب خاموش رہے اور کوئی ردعمل پیش نہیں کیا۔

جب یو ایف سی کا مقابلہ شروع ہوا تو رنگ میں خبیب نے اپناتمام غصہ اپنے ناقابل فراموش لڑائی کے ذریعہ نکالا۔ خبیب نے کھیل کے تمام راونڈس میں میک گریگر پر بھاری رہے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میک گریگر نے خبیب سے اپنا جان بچانے کے لئے کھیل کے دوران ہی شکست قبول کرلی۔

خبیب کی جیت کے ساتھ ہی میک گریگر کے مداحوں نے رنگ کے باہر سے خبیب کو گالی گلوج کرنے کے علاوہ ان کے ملک اورمذہب کے متعلق بھدے الفاظوں کا استعمال کیا ۔

خبیب کو یہ باتیں ناگوار گذری اور رنگ کی جالی سے کود کر باہر گئے اور جن لوگوں نے بدسلوکی کی تھی ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ بعدازاں خبیب نے اپنے اس رویہ پر معافی بھی مانگ لی۔