مسلم دنیا بھی مشرقی القدس کو فلسطین کا درالحکومت تسلیم کرے۔ 

ترکی صدر طیب اردغان نے کہاکہ عبرانی ریاست کو مسلمانوں کے درالحکومت پر اپنا تسلط جمانے کا کوئی حق نہیں
انقرہ/غزہ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے تمام ممالک سے بیت المقدس کو فلسطین کا درالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردغان نے ڈونالڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیتے مشرقی بیت المقدس میں اپنا سفاریخانہ کھولنے کااعلان کیاہے۔

انہو ں نے ساتھ ہی تمام ممالک سے بیت المقدس کو فلسطینی درالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

انقرہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے والے ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ امریکی صدر کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کے لئے سیکورٹی کونسل میں پیش کی گئی تحریک میں اگر امریکہ روکاٹ بن گیا تو قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

انہو ں نے کہاکہ ہم پہلے سے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا درالحکومت قراردے چکے ہیں۔ جہاں تک امریکہ کی طرف سے سفارت خانہ القدس منتقلی کا تعلق ہے تو وہ محض صیہونی توسیع پسندی کی فکر او رمنتطق کو آگے بڑھانا ہے ۔

اردغان نے کہاکہ عبرانی ریاست کو مسلمانو کے درالحکومت پر اپناتسلط جمانے کا کوئی حق نہیں ہے