مسلمانو ں کو پاکستان بھیجنے کی عرضی کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ۔ 

نئی دہلی : مرکز کی نریندر مودی حکومت میں ملک کے اندر مسلمانو ں کے خلاف کس طرح ذہنیت پیدا ہوئی ہے اس کی ایک مثال وقت دیکھنے میں آئی جب ایک شخص نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے ملک کے مسلمانو ں کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کرڈالا ۔ یہ عرضی جسٹس روہنٹن نریمان اور ونیت سرن کی بنچ کے سامنے پیش کی گئی ۔

اس عرضی کو دیکھ کر جسٹس روہنٹن نریمان حیرت زدہ ہوگئے او ر عرضی دہندہ کے وکیل سے پوچھنے لگے کہ ہم اس عرضی پر سماعت کریں گے اور آپ کے خلاف سختی اپنائیں گے ۔ جسٹس نریمان کا یہ جواب سن کر عرضی دہندہ کا وکیل گھبراگیا او راس پر بحث کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد سپریم کورٹ نے یہ عرضی مسترد کردی ۔