مسلمانوں کو آر ایس ایس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں : آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت 

نئی دہلی : آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے دہلی میں منعقدہ سہ روزہ کانفرنس میں ہندوتوا ، اقلیتی طبقہ ، ریزروریشن ، نسلی شادی ، ہم جنس پرستی ، گؤ رکھشا سمیت تما اہم سوالوں پر جواب دیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ آر ایس ایس کی سوچ اور خیالات آئین اور ملک کے دائرہ میں ہے ۔

موہن بھاگوت نے مسلمانوں کو آر ایس ایس میں آکر اسے سمجھنے او رپرکھنے کی دعوت دی او رکہا کہ مسلمانوں کو آر ایس ایس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ تنظیم کسی کے مخالفت کچھ نہیں کہتی ۔دہلی ویان گیان میں سہ روزہ یہ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا مقصد یہی تھا کہ معاشرہ میں اس تنظیم کولے کر سوالوں او ر افواہوں کو صاف کیا جائے ۔اسی لئے ایسے حضرات کو اس میں سامعین کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جن کے نظریات مختلف تھے ۔

موہن بھاگوت اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ آر ایس ایس کے کسی بھی پروگرام میں جاکر بیٹھیں او رسنیں کہ کیا کسی کی مخالفت کرنے کیلئے کچھ کہا جارہا ہے۔انہوں نے اس موقع پررام مندر کی تعمیر کی خواہش بھی ظاہر کی او رسب کیلئے آبادی پر کنٹرول کرنے کی تجویز بھی دی ۔