مسافر ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کی سفارش ، پیانل کی رپورٹ

نئی دہلی ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاسنجر ٹرین کرایوں میں بالخصوص سب اربن سرویس کیلئے اضافہ اور پاسنجر اور اکسپریس ٹرینوں میں احاطہ کئے جانے والے اقل ترین فاصلے میں اضافہ ان سفارشات میں شامل ہیں، جو ایک سرکاری کمیٹی نے ریلوے کو اپنی رپورٹ میں پیش کئے ہیں۔ ڈی کے متل کمیٹی جسے اس سال 4 ڈسمبر کو تشکیل دیا گیا تاکہ انڈین ریلویز کی آمدنی میں اضافہ کے طریقے اور وسائل تجویز کرے، اس نے نہایت رعایتی اور نقصان رساں سب اربن ٹرین کرایوں میں اضافہ کی پرزور تائید کی ہے۔ اس ضمن میں سفارش کے مطابق سب اربن کرایوںمیں ہر دو ماہ میں فی کیلو میٹر دو پیسے کے اضافہ کی ضرورت ہے تاوقتیکہ وہ واجبی نکتہ تک پہنچ جائیں۔