مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کے الزام میں راکھی ساونت کے خلاف تازہ غیر ضمانی ورانٹ جاری

لدھیانہ:رامائن کے مصنف والمیکی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف لدھیانہ کی عدالت نے ایک تازہ غیر ضمانی ورانٹ جاری کیاگیا ہے۔

عدالت کے جوڈیثرل مجسٹریٹ ویشوا گپتا نے ایک روز قبل ہی مقدمے کی اگلے سنوائی کے لئے 2جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔ایک مقامی وکیل نریندر ادتیہ نے 9جولائی کوپچھلے سال راکھے ساونت کے خلاف مصنف رامائن کے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے والمیکی سماج کی توہین کا الزام عائدکرتے ہوئے ایک شکایت درج کروائی تھی

۔پچھلے تاریخ اپریل10کو راکھی ساونت نے اپنے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی عدالت سے کی گئی درخواست سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔پچھلے سال ایک خانگی ٹیلی ویثرن پروگرام کے دوران راکھی ساونت نے یہ تبصرہ کیاتھا۔

قبل ازیں مارچ9کو جوڈیثرل مجسٹریٹ نے راکھی ساونت کے خلاف گرفتاری کا ورانٹ جاری کیاتھا۔

عدالت کی ہدایت پر لدھیانہ پولیس کی دورکنی ٹیم راکھی ساونت کی گرفتاری کے لئے ممبئی روانہ ہوئی تھی مگر ورانٹ پر درج پتے پر راکھی کی عدم موجودگی کی وجہہ سے وہ خالی ہاتھ لوٹ گئی۔