مذاکرات کی پیشکش او رپابندیوں کا نفاذ سمجھ سے بالاتر : حسن روحانی 

تہران: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ نیو کلیائی کرنے کے ساتھ ہی ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر نے کے جواب میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ ایرانی عوام کے خلاف نفسیاتی جنگ لڑرہا ہے ۔ ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے نئے نیو کلیائی مذاکرات کی بات کرنی ہے او رساتھ ہی دوبارہ پابندیاں عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔روحانی نے کہا کہ وہ ایرانی قوم کے ساتھ نفسیاتی جنگ لڑرہا ہے اور عوام میں تفریق ڈالنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے ساتھ پابندیاں سمجھ سے بالاتر ہے ۔صدر روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے حق میں رہا ہے ۔لیکن امریکہ کو پہلے یہ ثابت کرناہوگا کہ اس پر اعتبار کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ اگر آپ دشمن ہیں اور دوسرے چہرے سے حملہ کرتے ہیں تو پہلے اس چہرہ کو ہٹا ناہوگا۔ٹرمپ کیسے ثابت کرسکتے ہیں کہ ان پر اعتبار کیا جاسکتا ہے ۔حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکہ ایران پر پابندیاں عائد کرتا ہے او ر۲۰۱۵ء کے نیو کلیائی معاہدہ سے نکل جاتاہے اور پھر کہتا ہے کہ بات چیت کرنا چاہتا ہے ۔ان پابندیوں میں مختلف شعبوں کو نشانہ بناگیا او رایران کے تیل کے شعبے کو نشانہ بنانے کیلئے مزید منصوبہ تجویز کئے جارہے ہیں ۔

یوروپی یونین نے اس پابندیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے اوراپنی کمپنیو ں کی جائز تجارت کو تحفظ فراہم کرنے کا عہد کیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر کے ایران پر پھر سے پابندیاں عائد کردی ہیں ۔