مدینہ منورہ میں انتقال

حیدرآباد۔/4 جون، ( راست ) محترمہ امۃ المنیرقادری زوجہ سید شاہ محمود حسین قادری بنت محمد نصیر الدین خا ں صاحب مرحوم پرنسپال اعزا جونیر کالج کا مدینہ منورہ میں بعد ادائیگی نماز عیدالفطر 4 جون بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بمکان ’ قادر ی کیسٹل ‘ کلاسک کالونی، ہمایوں نگر میں بوقت 4 بجے شام تا مغرب مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9052790853 ، 7989654651 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔ 4 جون (راست) ماہر نجوم جناب مرزا خورشید حسن ابن مرزا ابوالحسن تبریزی بانی مرکزی سیرت الزہرہ کمیٹی کا آج دوپہر اچانک انتقال ہوگیا۔ غسل و آخری دیدار مقبرہ المقام الملک روبرو عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں انجام دیا گیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ زیارت 6 جون بروز جمعرات 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی، دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات مرحوم کے بھائی جناب علی رضا کے سیل نمبر 9391144467 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔