مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں سوریہ نمسکار

سوامی ویویکا نندا کے یوم پیدائش پر ریاستی تعلیمی اداروں میں کل پروگرام
بھوپال:حکومت مدھیہ پردیش کے حالیہ سرکاری احکام کے مطابق12جنور ی کو سوامی وویکا نندا کے یوم پیدائش کے موقع پر اجتماعی ’ سوریہ نمسکار‘ پروگرام کا اہتمام کیاجائے گا۔

محکمہ تعلقات عامہ کے افسر نے آج کہاکہ ’’ ریاست کے تمام تعلیمی اداروں ‘ گرام پنچایتوں‘ اور اقامتی مدارس میں صبح9بجے تا10:30بجے دن سوریہ نمسکار کا اہتمام کیا جائے گا‘‘۔

ہندؤں کے روحانی پیشوا سوامی وویکا نندا کے یوم پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے ’’ یوا دیوس( یوم نوجوان) کے ضمن میںیہ پروگرام منعقدکیاجارہا ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ’ سوریہ نمسکار‘ کو ممبئی کے تمام شہری اسکولو ں میں لازمی قراردینے کے حکومت مہارشٹراکی طرف سے جاری احکامات پر ریاست میں تنازع پیدا ہوگیا تھااور اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیاتھا۔

اسی دوران مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلقات عامہ کے افسر نے کہاکہ 12جنوری کو سوامی وویکا نندا کی زندگی پر مختلف مذہبی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔