مدھیہ پردیش : ضعیف خاتون کو راشن دینے سے انکار

ساگر(مدھیہ پردیش ) : مدھیہ پردیش کے ساگر گاؤں میں ایک ضعیف خاتون کو انگوٹھے کا نشان درست نہ آنے پر مبینہ طور پر ماہانہ راشن دینے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سہاگرانی چادر راشن اسکیم کے تحت ملنے والے راشن کو حاصل کرنے کیلئے راشن شاپ پہنچی ۔ یہ خاتون ضعف زیادہ ہونے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے معذور ہیں ۔ انہوں نے ایک بنڈی پر سوار ہوکر راشن کی دکان پہنچے ۔ اس سے قبل اس خاتون کی لڑکی سری بائی نے ان کا راشن لینے دکان پہنچی تھیں ۔لیکن دکان والے نے کہا کہ جس کا راشن ہے وہی آکر اسے حاصل کریں ۔ پھر جب یہ خاتون یہاں راشن حاصل کرنے آئیں تو انگوٹھے کا نشان درست نہ ہونے کا بہانہ بناکر انہیں راشن سے محروم کردیاگیا ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ الوک سنگھ نے تیقن دلاتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو بہت جلد حل کرلیا جائے گا ۔ او راس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر شہری ہر ماہ راشن حاصل ہوسکے ۔