مخالفین کے خلاف سعودی کا روائی تیز‘ نو کی گرفتاری

بیروت‘ لبنان۔ دائیں بازو گروپس اور محروس سعودی کے لواحقین کے مطابق واشنگٹن کی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے روایتی مخالفین کے خلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے اس ہفتہ نو دانشواروں ‘ صحافیوں‘ جہدکاروں اور ان کے افراد خاندان کو گرفتار کیا۔

مذکورہ گروپس نے کہاکہ گرفتار شدہ لوگوں میں سعودی امریکی دوہری شہریت کی حامل دوخواتین اور دیگر دو عورتیں جس میں ایک حاملہ شامل ہیں ۔

ایک سعودی نیشنل کے مطابق جس نے خفیہ جانکاری فراہم کرنے کے سلسلے میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کئی محروسین پر شبہ ہے کہ انہوں نے دائیں بازو گروپس او رمغربی صحافیوں کو خواتین کارکنوں کے ساتھ حراست میں کئے جانے والے سلوک کے متعلق معلومات فراہم کئے ہیں۔

سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی جو واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار بھی تھے کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعودی عرب کے 33سالہ ولی عہد محمد بن سلمان کے بین الاقوامی سرخیوں میںآنے کے بعد سے سعودی عرب میں مقامی لوگوں کے ساتھ کاروائی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

بالخصوص سعودی حکومت کی مخالفت کرنے والوں کو اس طرح کی گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔