محمد بن سلمان کا 130 تاریخی مساجد کی توسیع اور مرمت کا حکم

ریاض ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک بھر کی 130 تاریخی مساجد کی تعمیر نو اور مرمت کا حکم دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ولیعہد کی جانب سے مساجد کی مرمت کے پراجکٹ کے پہلے مرحلے پر مملکت میں 10 مقامات پر 30 مساجد کی مرمت اور ان کی توسیع کی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے 5 کروڑ ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں تاریخی مساجد اور دیگر تاریخی وتہذیبی اہمیت کے حامل مقامات کی مرمت کا منصوبہ 20 سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ ان مقامات کی دینی اور تاریخی اہمیت کے پیش نظر ولیعہد نے اس منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے اور ملک بھر کی 130 مساجد کی تعمیرومرمت کا اعلان کیا ہے۔