محبوب نگر میں گرمائی دینی کلاسیس برائے خواتین

محبوب نگر۔ 30 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ذمہ داران محمدیہ قرآن اکیڈیمی شاہ صاحب گٹہ محبوب نگتر کے زیراہتمام خواتین کیلئے دینی و تربیتی کلاسیس کا یکم مئی سے آغاز ہوگا جہاں 13 سال سے زائد عمر کی طالبات اور خواتین کیلئے قرآن مجید مع تجوید منتخب سورتوں اور دعاؤں کو حفظ کروایا جائے گا۔ مختصر سیرت النبی ؐ کے علاوہ اسلامی آداب و اخلاق کی تعلیم دی جائے گی۔ چھوٹی چھوٹی احادیث کی تشریح، ارکان اسلام، توحید سے متعلق تفصیلی بیان روزانہ ہوگا۔ پیغمبروں کے واقعات، مختصر اور دل نشین پیرایہ میں سمجھا جائیں گے۔ صحابہ کرام کے واقعات و حالات بتائے جائیں گے۔ اُردو جو نہ جانتے ہوں، ان کے لئے اُردو لکھنے پڑھنے کی مشق کرائی جائے گی۔ بچوں اور بچیوں کو گرمائی تعطیلات کی اس فرصت و مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دینی تعلیم و تربیت اور انہیں اخلاق سے آراستہ کرنے کے اس بہترین موقع کو ضائع نہ کریں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9700884752 یا 9700618252 پر ربط کریں۔