محبوبہ نے این ائی اے کی گرفتاریوں کو مشتبہ قراردیا ‘ اور کہاکہ ’ دہشت گرد‘ کہنا عجلت ہوگی

دہلی سے چھ اور یوپی کے امروہا اور ہاپور سے چا ر لوگوں کو 26ڈسمبر کے روز این ائی اے نے گرفتار کیا ‘ اور ایجنسی کا کہنا ہے کہ ائی ایس ائی ایس سے متاثر ’’حرکت الحرب اسلام‘‘ کے ارادوں کو ناکام بنادیاگیا ہے

سری نگر۔جموں کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز کہاکہ اس نے دہلی اور اترپردیش سے د س لوگوں کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ائی ایس ائی ایس سے متاثرہ ایک تنظیم کے لئے کام کررہے تھے جو’ شبہ‘ پیدا کررہا ہے۔

جمعہ کے روز محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’’ نیشنل سکیورٹی سب سے اہم ہے۔ مگر مشتبہ لوگوں کو ستلی بموں کی بنیاد پر دہشت گرد قراردیا اور انہیں ائی ایس سے جوڑنا عجلت ہوگی۔ پہلے ہی ان کی او ران کے گھر والوں کی زندگی تباہ ہوگئی ہے۔

این ائی اے کو اپنے سبق کے واقعات سے سبق حاصل کرنا چاہئے جس میں کئی سالوں کے بعد ملزمین کو باعزت بری کردیاگیا ہے‘‘۔ ایک او رٹوئٹ میں محبوبہ نے کہاکہ این ائی اے کی گرفتاری’’ انتخابی موسم ‘‘ میں ہوئی ہیں جس سے ’’شبہ‘‘ پیدا ہورہا ہے

۔انہوں نے لکھا کہ ’’ انتخابی موسم میں این ائی اے کی گرفتاریاں شبہ پیدا کررہی ہیں۔ بالخصوص شہری نکسل کیس ناکام ہونے کے بعد۔

نیشنل سکیورٹی تمام کے لئے بہتر ین خدمات انجام دینے کی ذمہ داری ہے نہ کسی تمام کمیونٹی کو شک کے دائرے میں لانے کاکام ہے‘‘۔