محبوبہ مفتی کی خواہش سلمان جموں اور کشمیر کے برانڈ ایمباسیڈر بنیں

ممبئی: چیف منسٹر جموں او رکشمیر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز کہاکہ سیاسی حالات قابو میںآنے کے بعد ریاست سیاحوں کے لئے ایک محفوظ مقام بن گئی ہے۔چیف منسٹر نے کہاکہ وہ چاہتی ہے کہ وادی کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو مدعوکریں۔

محبوبہ مفتی یہاں ممبئی میں ریاست کی سیاحت کوفروغ دینے کے لئے تیار کی گئی فلم’’ سرگوشیاں‘‘ کی اجرائی کے لۂ پہنچی ہیں‘ جس کو اداکارسے ڈائرکٹر بنے عمر خان نے تیار کیا اور فلم میں ممبئی والوں کواس سال کشمیر کا دورہ کرنے کی طرف راغب کیاگیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کسی بالی ووڈ اداکار وہ ریاستی سیاحت کا برانڈایمباسیڈر بنانا پسند کریں تو ‘ مفتی نے میڈیا کو بتایاکہ’’ اگر مجھے موقع دیاگیا تو میں چاہوں گی سلمان خان ہمارے ٹورزم کو فروغ دیں‘‘۔

ایک کھلا دعوت نامہ سب کے لئے پیش کرتے ہوئے انہوں نے موسم بہار میں جموں کشمیر مدعو کیااور کہاکہ شری نگر میں واقع ایشیاء سے سب سے بڑی گل لالہ باغ میں گل لالہ فیسٹول منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیاجارہاہے ‘‘۔

محبوبہ نے کہاکہ ’’ ہمارے کشمیر ائیں ‘ ہماری ریاست سیاحوں کے لئے محفوظ ہے‘‘۔اس شام کئی فلم او رٹیلی ویثرن کے اداکاہ بشمول فریدہ جلال‘ الوک ناتھ‘ رضا مراد‘ کوشال ٹنڈن اور دیپشاکھا کے علاوہ دیگر بھی موجودتھے۔

’’ سرگروشی‘‘ کی کہانی کشمیر اور کشمیری عوام کے اردگرد کے حالات پیش کرتی ہے۔ فلم میں ٹام الٹر ‘ عمر ان خان‘ فرید جلال‘ الو ک ناتھ‘ اندرنیل سین گپتا اور ادتیہ بھاٹیہ کے علاوہ دیگر نے کام کیاہے۔