محبوبہ مفتی کیخلاف بدکلامی ، بی جے پی کے سابق وزیر کا بھائی گرفتار

جموں ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی چیف منسٹر محبوبہ مفتی سے ایک عام جلسہ کے دوران مبینہ بدکلامی پر بی جے پی کے ایک سابق وزیر لال سنگھ کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں راجستھان سے گرفتار کرلیا ۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ راجیندر سنگھ عرف بابی کو ادئے پور سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ روپوش تھا ۔ سوشیل میڈیا پر دکھائی جانے والی ایک ویڈیو میں وہ ہیرا نگر میں گزشتہ ماہ منعقدہ دوگرا ابھیمان ریلی کے دوران چیف منسٹر کے خلاف گالی گلوچ کررہا تھا ۔