متوفی اردو صحافیوں کے خاندان کو امداد

تفصیلات روانہ کرنے قائدین و ذمہ داروں سے اپیل

نظام آباد:30؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )محمد جاوید علی کنونیر اورینٹیشن پروگرام ، کو کنونیر س ایم اے مقیت فاروقی، ایم اے ماجد، آرگنائزنگ سکریٹری احمد علی خان نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے متوفی اُردو صحافیوں کے خاندانوں کے دیگر جرنلسٹوں کو مماثل مالی امداد جاری کرنے حکومت سے نمائندگی کی جارہی ہے چنانچہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یعنی 2؍ جون 2014ء سے تاحال ریاست میں فوت ہونے والے اور جو مختلف امراض میں مبتلا یا آپریشن کرواچکے ہیں ریمبرسمنٹ کیلئے اُردو صحافیوں کی تفصیلات فوری مطلوب ہیں ۔ متوفی اُردو صحافیوں کے افراد خاندان سے اور مختلف صحافی تنظیموں کے قائدین و ذمہ داران سے اپیل کی جاتی ہے کہ متوفی صحافی کا ڈیتھ سرٹیفکٹ، اکریڈیشن کارڈ یا ادارہ کا شناختی کارڈ کی کاپی ، آدھار کارڈ کاپی ، لیگل ہائیر سرٹیفکٹ کاپی اور پاسپورٹ سائز فوٹو کو تلنگانہ اُردو جرنلسٹ فورم کے مندرجہ ذیل ای میل پر فوری روانہ کریں ۔ جناب حبیب علی الجیلانی سینئر صحافی و قائد ٹی یو جے ایف نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع بشمول حیدرآباد و رنگاریڈی کے متوفی اُردو صحافیوں کے افراد خاندان تفصیلات روانہ کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کو urdujournalists@gmail.com ای میل ایڈریس پر جلداز جلد روانہ کرسکتے ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے سید غوث محی الدین سے 9885157378 ، حبیب علی الجیلانی سے 9666306933 اور نظام آباد میں محمد جاوید علی 9848218474 ای میل ایڈریسjaveedalinzb@gmail.com، ایم اے مقیت فاروقی9849254704 ، ایم اے ماجد 9440755000 ، احمد علی خان9848829686 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔