ماہیرا “رائیس” کے پرموشن میں نہیں ہونگی: ایس آر کے نے راج ٹھاکرے کو بھروسہ دلایا۔

ممبئی : پارٹی عہدیدار نے بتایا کہ بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کو بھروسہ دلایا ہے کہ ماہیرا خان‘ پاکستانی ادارہ جو ان کے آنے والی فلم ’’ رائیس‘‘میں کام کیا ہے ‘ وہ ہندوستان فلم کے پرموشن میں حصہ لینے کے لئے نہیں آرہی ہیں۔

ایم این ایس چھتر ا پتی سینا چیف امئے کھوپکر نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ’’ شاہ رخ خان کچھ وقت قبل راج ٹھاکر ے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس بات کا بھروسہ دلایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بھروسہ دلایا کہ انے والے کسی بھی فلم وینچر میں وہ پاکستانی اداکاروں کو شامل نہیں کریں گے‘‘۔

رائیس کی اداکارہ ماہیرا خان کے اگلے ہفتے ہندوستان آمد اور فلم پرموش میں حصہ داری کے لئے فلم کے پرئمیر کے وقت موجودگی کے متعلق سوشیل میڈیا نٹ ورکر پر اس طرح کی افواہوں سے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کافی فکر مند ہیں۔کھوپکرنے کہاکہ تاہم شاہ رخ خان نے تمام افواہوں کو ایک سمت کرتے ہوئے موجودہ صورتحال سے ٹھاکرے کو واقف کروانے کے لئے ان سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاہ رخ خان کی وضاحت کے بعد ایم این ایس جنوری25کو ریلیزہونے والی فلم ’’ رائیس ‘‘ کی مخالفت نہیں کریگی۔ستمبر18کو پیش ائے اری حملے جس میں 19ہندستانی سپاہیوں کی ہلاکت پیش ائی تھی اورستمبر28کی سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ‘ ایم این ایس نے سختی کے ساتھ پاکستانی ادارکاروں کو ہندوستانی فلموں میں کام دینے والے فلم میکرس کے خلاف شدید احتجا ج کیاتھا۔

اس سلسلے میں اقدام اٹھاتے ہوئے ٹھاکرے نے کچھ فلمو ں کی ریلیز پر روک لگانے کا اعلان کیاتھا جس میں پاکستانی اداکاروں نے کام کیا ہے ‘ بشمول کرن جوہر کی فلم ’’ ائے دل ہے مشکل ‘‘ جو پاکستانی اداکار فوادخان کو لیکر بنائی گئی دوسری رائیس جس میں ماہیرا خان شامل ہیں۔

’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ کی ریلیزکو روکنے کے لئے ایم این ایس نے ڈرامائی انداز کا احتجاج منظم جو بالآخر چیف منسٹر دیویندر فنڈناوس نے ثالث کے طور پر ایم این ایس‘ کرن جوہر ‘ اور فلم ٹیلی ویثرن گلڈ آف انڈیا کی ملاقات کرانے کے بعد ختم ہوا۔جس کے بعد 28اکٹوبر کو پورے مہارشٹرا میں فلم پرامن انداز میں ریلیز کی گئی

۔سال 2013میں جب ’’ چینائی ایکسپریس ‘‘ کی ریلیز ہوئی تھی اس وقت بھی ایم این ایس نے سنگل اسکرین سنیما تھیٹرس میں مراٹھی فلموں کی جگہ کو لیکر مسلئے پیدا کیا تھا۔قبل ازایں ا یس آر کے کی بلاک بسٹر فلم‘’ مائی نیم از خان‘‘ بھی مشکل حالات میں ریلیز ہوئی کیونکہ شیوسینا نے اس پر اعتراض جتایا تھا جسکو بعد میں حل کرلیاگیا ۔
ائی اے این ایس