ماں باپ کا اپنی اولاد کے نام پر لکھا ہوا ایک لیٹر جو یقیناًآپ کو رونے پر مجبور کردے گا۔ ویڈیو

میرے بچے ‘ جب میں بوڑھا ہوجاؤں تو مجھے امید ہے کہ تم مجھے سمجھوگے اور میرے ساتھ صبر وتحمل کا مظاہرہ کروگے

اگر کوئی پلیٹ میرے ہاتھ سے ٹوٹ جاتی ہے تو‘ اگر سوپ ٹیبل پر گرجاتا ہے ‘ کیونکہ میری بینائی کمزور ہوجائے گی۔مجھے یقین ہے تو مجھے بوڑھے اور حساس نہیں کہوگے۔

اگر تمھیں مجھ سے کچھ کہنا اور میں تمہاری بات سن او رسمجھ نہیں رہا ہوں تو مجھے امید ہے تم مجھے بہرہ نہیں کہوگے ‘ مہربانی فرماکر ان الفاظ کو دوبارہ کہہ دینا یاپھر کسی پیپر پر لکھ دینا

مجھے معاف کردینا میرے بچے میں بوڑھا ہورہا ہوں‘ جب میرے گھٹنے کمزور ہوجائیں گے ‘ مجھے امید ہے تم مجھے اٹھ کر کھڑے ہونے میں میری مدد کروگے۔

ٹھیک اسی طرح جس طرح میں نے بچپن میں تمھیں چلنا سیکھایاتھا۔مہربانی کرکے مجھے برداشت کرنا ۔ ٹوٹے ریکارڈ کی طرح جب میں کہنے لگے تو مجھے امید ہے تم میرے بات کو سنو گے۔

میرا مذاق نہ آڑانا اور مجھے سننے میں بیزارگی کا مظاہرہ کرنا۔کیا تمھیں یاد ہے جب تم چھوٹے تھے اور ا س وقت غبارہ تمھیں چاہئے تھا؟۔جب تک تمھیں وہ مل نہیں گیا بار بار تم اسی بات کو دہرارہے تھے۔

میرے جسم سے آنے والی بو کو بھی تم برداشت کرنا مجھے نہانے کے لئے اسرار مت کرنا ‘میرا جسم کمزور ہوگیاہے ‘کیونکہ عمر رسیدہ ہونے کی وجہہ سے میں روزنہانہیں سکتا !معمر لوگ اگر روز نہائیں گے تو انہیں سردی ہوجائے گی! تمہیں یاد ہے جب تم چھوٹے تھے!تم پانی نہانا نہیں چاہتے تھے مگر میں تمہارا تعقب کرتا اور تمھیں پکڑ کر نہلاتا تھا!ان تمام چیزوں کا اندازہ تمھیں اس وقت ہوگا جب تم بوڑھے ہوجاؤگے! اگر تمہارے پاس کچھ وقت بچ جائے تو مجھے یقیناًہے کہ اس وقت میں ہم بات کریں گے!کچھ منٹ کے لئے ہی صحیح!مجھے معلوم ہے تم اپنے کام میں مصروف ہو!یہاں بچپن میں جس طرح میں تمہاری کہانیاں سنتا تھا! مجھے امید ہے کہ تم میرا خیال رکھو گے۔ ہر لحاظ سے تم میرا خیال رکھو گے جس طرح تمہارے بچپن میں میں نے خیال رکھاتھا۔ جب آخر میں میں خالق کائنات سے ملوں گا تو میں تمہارے لئے ان سے دعاء کروں گا۔