ماں اور بیٹی نے اتفاق سے گوبھی کے ساتھ سانپ کھالیے کے بعد بیمار

اندور:اندور کے رہنی وا لی36سالہ خاتون اور اس کی بیٹی نے گوبھی کے ساتھ ایک چھوٹا سانپ پکاکر کھالیا۔ جس کے بعد اچانک دونوں کی طبعیت خراب ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔ایچ ٹی کی رپورٹ کے مطابق افضان امام اور بیٹی آمنہ ( 15)کوجمعرات کی شب کھانے کے فوری بعد قئے شروع ہوگئی تھی۔افضان نے کہاکہ ’’ میں نے رات کے کھانے کے لئے گوبھی پکائی۔ تھوڑا کھانے کھانا کے بعدمیری طبعیت خراب ہونے لگی۔

میری بیٹی کی بھی طبعیت خراب ہوگئی۔جب میں نے گوبھی کی جانچ کی ‘ اس کے اندر سانپ کا ایک تکڑا مجھے ملا‘‘۔ اس کے بعد ہمیں ایم وائی اسپتال لے جایاگیا جہاں پر ڈاکٹر نے ان کی حالات کو مستحکم بتایا۔دونوں کا علاج کررہے ڈاکٹر نے کہاکہ ’’ اسپتال میں داخل کئے جانے کے دونوں نے ایک بڑی قئے کی ہے ‘‘۔

اسپتال کے محکمہ میڈیسن سے تعلق رکھنے وائے ڈاکٹر دھرمیندر جھانور نے کہاکہ ’’ایک سانپ کا زہر خون میں ملنے اور جسم میں پھیلنے کے بعد خطرناک ہوجاتا ہے۔ہم لوگ مریضوں اور ائندہ کچھ دنوں تک اسپتال میں رکھ کر نگرانی کریں گے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ افضان اور امنہ کے زہر کی وجہہ سے انہیں کوئی اندرونی نقصان تو نہیں ہوا اس کابات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف ٹسٹ کئے جائیں گے۔