مانو سی ایس سی اکیڈیمی کے طالب علم کا سیول سروس میں انتخاب

حیدرآباد، یکم ؍ مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، سیول سروسیز ایگزامنیشن ریسڈنشیل کوچنگ اکیڈیمی (سی ایس ای) کے طالب علم شاہد ٹی کومت کوسیول سروسیز امتحانات میں 693 واں رینک حاصل ہوا۔ ڈاکٹر ایچ علیم باشا، ڈپٹی ڈائرکٹر اکیڈیمی کے بموجب شاہد نے 2016-17 میں یونیورسٹی سے سول سروسیز پریلمس امتحان کے لیے منعقدہ کوچنگ میں شرکت کی تھی۔ کیرالہ کے ضلع کوزیکوڈ سے تعلق رکھنے والے شاہد نے کالی کٹ یونیورسٹی سے انگریزی زبان و ادب میں بی اے کیا تھا۔ پریلمس میں کامیابی کے بعد شاہد، دہلی منتقل ہوگئے۔ تاہم انہوں نے اکیڈیمی کے اس وقت کے ڈائرکٹر پروفیسر عامر اللہ خان سے مینس اور پھر انٹرویو کے لیے رہنمائی کے حصول کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان کا رول نمبر 0557457 ہے۔