لکھنؤ: بھیڑ نے پولس پر کیا پتھراؤ:بچی کی لاش ملنے پر ہوا ہنگامہ

بھی غازی پور میں بھیڑ کی طرف سے پتھراؤ کے دوران ایک پولس کانسٹیبل کی موت کا معاملہ ٹھنڈا بھی نہیں ہوا کہ لکھنؤ سے بھی پولس پر پتھراؤ کا معاملہ منظر عام پر آ گیا ہے۔ لوگوں نے ایک 5 سالہ بچی کی موت کے بعد سڑک پر جام لگا دیا اور مظاہرہ کیا۔

ایس پی ٹرانس گومتی نے کہا، ’’ایک گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ جانچ کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔‘‘