سحری چھوڑ کر مسلم سپاہی نے اپنے سی آر پی ایف ساتھیوں کی بچائی جان

باندی پور(کشمیر): سحری کے لئے جگانے والے سپاہی اقبال احمد نے پیر کے روز وائیر لیس پر کچھ آوازیں سنی۔ انہیں نارتھ کشمیر کے باندے پور علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورسس( سی آر پی ایف) کے کیمپ پر ایک خود کش حملے کے متعلق بتایاجارہا تھا۔

اپنے سحری کے کھانے کو بھول کر اقبال نے اپنی رائفل اٹھائے اور اس جانب دوڑنے لگے جہاں پر ممنوع لشکر طیبہ( ایل ای ٹی ) کے چار دہشت گردوں کی جانب سے حملے کا خدشہ تھا۔ایچ ٹی کی خبر کے مطابق ساتھی کمانڈنٹ چیتن چیتا کے زخمی ہونے کے بعد انہیں جوابی حملے حکم دیاگیاتھا۔

اقبال سومبال میں45ویں سی آر پی ایف بٹالین سے200۔300میٹر فاصلے پر تھے جب انہیں وائیر ل لیس پر اطلاع دی گئی کہ مذکورہ کیمپ پر حملہ ہوا جس میں ان کی کمپنی کے دو آدمی ہیں۔روزدار افسر اس مشکل مقام پر پہنچ کر دہشت گردوں کے ہلاک ہونے اور پورا علاقے صاف ہونے تک ڈٹے رہے ۔

سومبال کیمپ جہاں پر دو آوارہ کتوں نے سی آر پی ایف جوانوں کو پہلے اپنے گرج دار بھونک سے آگاہ کیا۔ مذکورہ کتے مسلسل بھونک رہے تھے جوسی آر پی ایف جوانوں کے ساتھ ہر وقت گھومتے رہتے تھے‘ جس سے جوانوں کو اس بات کا علم ہوا ہے کہ کچھ لوگ اس مخصوص علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔

ایک سینئر سی آر پی ایف عہدیدار نے بتایا کہ’’ کتوں نے کئی لوگوں کی زندگی بچائی ہے‘‘۔