لوک سبھا 2019کے نتائج۔ عمران خان نے وزیراعظم مودی کو دی مبارکباد”اگے ملکر کام کرنے کی امید“ کا کیااظہار

الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان کے ساتھ ہی قومی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار پیمانے پر جیت کے رحجان منظرعام پر آنے کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خا ن نے اپنے ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ہے

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان کے ساتھ ہی قومی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار پیمانے پر جیت کے رحجان منظرعام پر آنے کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خا ن نے اپنے ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق کرکٹر او رپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ”بی جے پی او راس کے ساتھیوں کی انتخابی جیت پر میں وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ ساوتھ ایشیاء میں اتحاد‘ ترقی او رامن کے لئے ہم ساتھ ملکر کام کریں گے“۔

عمران خان کا ٹوئٹ کافی تاخیر سے آیا جب کہ ان سے قبل 543لوک سبھا سیٹوں میں جس میں سے 542پر الیکشن ہوا تھا میں بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کو اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور چین کے صدر جن پنگ نے مبارکباد پیش کی تھی۔

ایک پارٹی او راس کے اتحادیوں کو اکثریت او رحکومت کی تشکیل کے لئے 272سیٹوں پر جیت حاصل کرنا ہوتا ہے۔

جموں کشمیر کے پلواماں میں چالیس جوانوں کی شہادت کے بعد ہندوستان او رپاکستان کے مابین کشیدہ حالات کے دوران پاکستان کو اس بات کی امید تھی کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات میں سدھا ر ائے گا۔ ا

پریل کے مہینے میں عمران خان نے اشارہ دیاتھا کہ اگر ہندوستان میں دوبارہ نریندرمودی کی زیرقیادت بی جے پی کی جیت ہوتی ہے تو ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کو دور کرنے میں یہ مددگار ثابت ہوگا