لندن کی مسجد کے قریب نمازیوں کو ایک ویان نے روندیاکئی زخمی ایک گرفتار

لندن: پولیس نے بتایا کہ نارتھ لندن میں سڑک کے کنارے چل رہے لوگوں کو گاڑی سے ٹکر کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے‘ زخمیوں کی پہنچان مسلمانوں کے طور پر ہوئی ہے جو نماز ادائی کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے۔پولیس نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ بڑے تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے‘‘۔

اور مزید کاکہاکہ گاڑی سے پیش ائے پید ل رہرو حادثہ واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔دی مسلم کونسل آف برٹین( ایم سی بی) نے ٹوئٹر پر کہاکہ’’ہمیں اطلاع ملی ہے کہ جب مصلی فینس بری پارک مسجد سے نکل رہے تھے اسوقت ایک ویان ان کو ٹکر مار کر چلی گئی‘‘۔ ہارون خان جو ایم سی بی کے صدر ہیں نے کہاکہ رمضان کے مقدس ماہ میں عبادت کے بعد واپس ہونے والوں لوگوں پر جان بوجھ کرویان چلائی گئی ہے۔

اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے ایک ہیلی کاپٹر اور مختلف ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر دیکھیں جس کو بڑی پولیس جمعیت کے ساتھ بند کردیاگیا تھا۔سوین سسٹر س روڈ کا علاقہ جہاں پر واقعہ پیش آیا تھا پر ٹریفک بند کردی گئی تھی۔ڈیوڈ رابن سن41جو واقعہ کے فوری بعد ائے تھے نے اے ایف پی کو بتایا کہ’’ ہم نے بہت سارے لوگ چلارہے تھے اور بہت سارے لوگ زخمی تھے‘‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=cAdxWESUoIs

پولیس نے اس کو ایک بڑا سانحہ قراردیا۔سال2015 پیرس حملے کے بعد اسلام کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کی غرض سے ایم سی بی یہاں پرپروگرامس منعقد کرتے آرہا ہے۔قیادت کی تبدیلی اور کمیونٹی تعلقات کے متعلق نئے جائزہ کی وجہہ سے مذکورہ مسجد کو مکتوب اور ای میل کی شکل میں پیرس حملے کے بعد متعدد دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔