لندن میں اتشزدگی کا دوسرابڑاواقعہ

لندن:اتوار کی آدھی رات کے بعد نارتھ لندن کے مشہورسیاحتی مرکز کامڈین لاک مارکٹ میںآتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔لندن فائیر برگیڈ عملے کے مطابق دس فائیر ٹنڈرس اور 70فائر فائٹرس کو آگ پر قابو پانے کے لئے بھیجا گیا۔عمارت کی چھت سمیت تین منزلوں پر اگ لگی ۔ مگر واقعہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔میٹروپولٹین پولیس ترجمان نے پیر کے روز 12.10بجے کے قریب کامڈین لاک مارکٹ میں لگی آگ کے متعلق رپورٹ پیش کی۔’’ عہدیداروں کی آمد تک بھی لندن فائیربرگیڈ عملہ وہاں پر موجود تھا۔

اب تک انہیں اس بات کی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ واقعہ میں کوئی زخمی ہوا ہے۔ ہم لوگ مزیدجانکاری کا انتظار کررہے ہیں‘‘۔ عینی شاہد جاون رائبس کے مطابق’’ آگ تیزی کے ساتھ پھیل رہی تھی او رلوگ دیکھ رہے تھے۔ مگر ہم لوگ ڈرے ہوئے تھے کہ عمارت کبھی بھی دھماکے اڑ سکتی ہے کیونکہ عمار ت سے منسلک ریسٹورنٹ کا باورچی خانہ آگ کے قریب میں تھا‘‘۔ اسی طرح کا ایک واقعہ سال 2008میں پیش آیاتھا جس میں مارکٹ میں لگی آگ سے متاثرہ لوگ مہینوں تک پریشان حال تھے۔

کامڈین مارکٹ نہ صرف سیاحوں بلکہ لندن کے لوگوں میں بھی کافی مقبول ہے۔الجزیرہ کی خبر ہے کہ پچھلے ماہ جون میں بھی لندن کے گرین فیل ٹاؤر میں لگی آگ کے سبب79لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔مزیدتفصیلات کا انتظار ہے۔