لفظ لفظ موتی

٭ دیانت دار آدمی ہر آدمی پر اعتبار کرلیتا ہے ۔
٭ اپنی غلطیوں سے اگاہی دانائی کی علامت ہے ۔
٭ نصیحت مان کر عقلمندی کا ثبوت دینا چاہئے ۔
٭ بہترین مطالعہ انسان کا مطالعہ ہے ۔
٭ استاد کے بغیر کسی کام کی تکمیل ممکن نہیں۔
٭ پیٹ بیماریوں کی جڑ اور پرہیزگاری علاج ہے ۔
٭ زبان کی حفاظت بہترین فضیلت ہے ۔
٭ مہمان داری میں زیادہ خرچ کرنا فضول خرچی نہیں ہے ۔
٭اخلاقی اور مذہبی اقدار کی پاسداری سے انکار کا نام آزادی ہے ۔
٭ اللہ کریم خوشحالی عطا فرمائے تو اپنی آرزوؤں کو کھلا نہ چھوڑ دو ۔
٭ حق کا پرستار کبھی ذلیل و خوار نہیں ہوتا ، خواہ سارا زمانہ نہ ہی اس کے خلاف کیوں نہ ہوجائے ۔
٭ دنیا کی چمک دمک کی بھیڑ میں کھونے والا آخر میں تنہا رہتا ہے ۔
٭اگر یقین کامل ہو تو منزل آسان ہوجاتی ہے ۔