لفظ لفظ موتی

٭ پریشانی حالات سے نہیں خیالات سے پیدا ہوتی ہے ۔
٭ بہترین آنکھ وہ ہے جو حقیقت کا سامناکرے ۔
٭دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا اور آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا ہے ۔
٭نفرت دل کا پاگل پن ہے ۔
٭ انسان زندگی سے مایوس ہو تو کامیابی بھی ناکامی نظر آتی ہے
٭ اچھی کتابیں بہترین دوست ہیں
٭ عاقل وہ ہے جو اپنی عمر کو غیرضروری کاموں میں صرف نہ کرے ۔
٭ خود غرضی مت کرو جلد بدنام ہوجاؤ گے ۔
٭ دعائیں لو اور دعائیں دو وقت پر کام آئے گی ۔
٭ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کر نے والا ظالم ہے ۔
٭ زیادہ قسمیں کھانے والا زیادہ جھوٹ بولتا ہے ۔