لاہور میں ایک جلسہ کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کا واقعہ

اتوار کے روز لاہور شہر میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کا ایک واقعہ پیش آیا‘ اور اس واقعہ سے پاکستان مسلم لیگ ۔ نواز کے لیڈر حیران ہوگئے۔تاہم شریف جامعہ نعیمہ میں شریف اپنے تقریر مکمل کی اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

بتایاجارہا ہے کہ انہو ں نے اپنی تقریر مختصر کردی۔حملہ آور کو پکڑ کر فوری حراست میں لے لیاگیا ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ حملہ آوار کی شناخت اور حال میں وہ کس طرح داخل ہوا ‘ اس کی جانچ کررہے ہیں۔ پاکستانی جریدہ ڈاؤن کی خبر کے مطابق نوازشریف جامعہ نعیمیہ میں مفتی محمد حسین نعیمی کی برسی کی موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے لئے وہاں پہنچے تھے

۔بہت سارے میڈیا صارفین نے واقعہ کا ویڈیو فوٹیج پوسٹ کیاہے۔بدعنوانی کے ایک مقدمہ میں قصور وار ٹھراتے ہوئے پاکستان کے سپریم کورٹ نے جولائی میں نوازشریف کی رکنیت کو برخواست کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم کے عہدے سے بھی برطرف کردیاتھا ۔پچھلے ماہ عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ۔ ن‘ سے کے سربراہ کی حیثیت سے بھی نواز شریف کو برطرف کردیاتھا۔