لالو یاد و کی طبعیت بگڑی ‘ چلنے پھرنے میں بھی ہورہی ہے دقت

راشٹرایہ جنتا دل کے صدر متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں‘ ڈائیلسیس کی ضرورت پڑسکتی ہے‘ آر جے ڈی کے ترجمان نے کہاکہ۔لالو یادو کی طبیعت خراب ہونے کے ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی نتیش کمار ہیں

رانچی /پٹنہ۔ راشٹرایہ جنتا دل کے صدر لالو یادو کی طبعیت بگڑ گئی ہے۔ رانچی میں واقعہ راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ریمس) میں زیرعلاج لالو یادوکڈنی‘ دل اور شوگر کے ساتھ ہی متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

بہار کے سابق وزیراعلی چارہ گھوٹالہ کے الگ الگ معاملوں میں سزا پانے کے بعد قید میں زندگی گذار ہے لالو یادو خراب صحت کی وجہہ سے ریمس میں بھرتی ہیں۔ ان کی صحت میں پچھلے دنوں سے گرواٹ ائی ہے۔

ہفتہ کو طبعیت بگڑنے ک بعد ڈاکٹروں نے انہیں اینٹی بائیوٹیک دینا شروع کردیا ہے۔ اطلاع کے مطابق لالو یادو کا علاج کررہے ڈاکٹر رمیش پرساد نے کہاکہ ان کی صحت کی نگرانی کی جارہی ہے اور ان دودن میں صورت حال بہتر نہیں ہوئی تو دوسرے متبادل پر بھی غور کیاجاسکتا ہے۔

ہفتہ کو مسوڑھی سے آرجے ڈی کی ایم ایل اے ریکھا دیوی اور این سی پی کے جنرل سکریٹری ڈی پی ترپاٹھی نے لالو یادو کی عیادت کی ۔ریکھا دیوی نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ آرجے ڈی صدر کی طبعیت بہت خراب ہے۔

ادھر پٹنہ میںآرجے ڈی کے ترجمان شکتی سنگھ نے کہا ہے کہ لالو یادو کی خراب صحت کی خبرسننے کے بعد بہار کے باشندے فکر مند ہیں۔

ان کی خراب صحت کے لئے وزیراعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیراعلی نتیش کمار ذمہ دار ہیں۔ شکتی سنگھ نے آلوک ورما کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ لالویادو کو ایک سازش کے تحت پھنسایا گیاہے