لالو کے بیٹے کی شادی سے واپسی کے دوران حادثہ، چار مسلم نوجوان جاں بحق

کشن گنج 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی سے واپس ہوتے ہوئے فاربس گنج کے پاس سڑک حادثہ میں آر جے ڈی کے چار مسلم نوجوان قائدین کی جائے حادثہ پر موت واقع ہوگئی۔ اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں آر جے ڈی کے بلاک صدر محمد اسرار الحسن عرف پپو، اسٹیٹ سکریٹری اکرام الحق، کشن گنج کے سابق ضلع پریشد انتخاب عالم عرف پپو اور گاڑی کے ڈرائیور ساحل بابو شامل ہیں۔