لالو’جنگل راج‘ کے برانڈ ایمباسیڈر‘ گری راج سنگھ کابیان

نئی دہلی : مملکتی وزیربرائے چھوٹی اور درمیان انٹر پریزس گری راج سنگھ نے بہار کے سابق چیف منسٹر اور راشٹرایہ جنتا دل ( آر جے ڈی) قائد لالو پرساد کو ’’ برانڈ ایمباسیڈر آف جنگل راج‘‘ قراردیا۔زی کے علاقائی چینل میں سی ای یو جگدیش چندرا کے ساتھ خصوصی انٹرویو جو ہفتہ کی شام کو نشر کیاجائے گاسنگھ نے کہاکہ ’’ لالو یادو جنگل راج کے برانڈ ایمباسیڈر ہیں اور ان کی حمایت کرنا انتشار کو فروغ دینا ہوگا‘‘۔

سنگھ نے مزیدکہاکہ انہوں نے کبھی نہیں سونچا تھا کہ و ہ مرکزی وزیر بنیں گے۔انہوں نے نتیش کمار کے این ڈی اے میں ساتھ رہنے کے وقت کے کابینہ وزارت کو بھی اس موقع پر یاد کیا۔ اس کے بعد وہ کواپرٹیو اور انیمل ہسبڈری محکمے کے بہار میں انچار ج بھی بنائے گئے۔نتیش کمار کے ساتھ اپنے وزراتی دور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہمیشہ بہار کے پورنیا‘ کشن گنج‘ چمپارن کے بنجر علاقوں میں نیچے مچھلی اوپر بجلی کے نظریہ کو نافذ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

انہوں نے نتیش کمار کو ’’ سیاسی کاسمٹک چہرہ ‘‘ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ نتیش ریاست کی ترقی کی سونچتے تھے مگر اب اقتدار حاصل ہونے کے بعد وہ راہ فرار اختیار کرچکے ہیں۔وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ کوئی بھی اپنے طور سے یا کسی اور کی وجہہ سے لیڈر نہیں بنتا ۔ وہ عوام ہے جو لیڈر بناتی ہے‘‘۔

انہوں نے وزیر اعظم نریند ر مودی کو بین الاقوامی لیڈرقراردیاجودنیا کے مسائل کو حل کرنے کی قیادت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے ملک کے وقار کواونچاکیا ہے۔انہوں نے امیت شاہ کو بھی بہترین نظریہ ساز قراردیا جو ملک کے مزاج کو دیگر لوگوں سے بہتر جانتے ہیں۔جی ایس ٹی پر انہو ں نے کہاکہ انڈسٹریلسٹ او رچھوٹے کاروبار بہت جلد نئے ٹیکس کے بہتر نتائج کو سمجھ جائیں گے۔

خود کو سب سے پہلے ہندو پھر اس کے بعد بی جے پی کا رکن قراردیتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہاکہ یوگا کو ملک کے تمام اسکولوں میں لازمی قراردینا چاہئے۔ہفتہ کی شام9:30بجے زی ٹی وی کے تمام علاقائی چینالوں اور زی ہندوستان پر سنگھ کا انٹریو نشر کیاجائے گا۔