فٹس کے دوران چاقو سے زخمی نوجوان کی موت

حیدرآباد۔/8 ڈسمبر،( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ امان نگر میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں 17 سالہ نوجوان سید سمیع فوت ہوگیا۔ بھوانی نگرپولیس کے مطابق سمیع امان نگر علاقہ کے ساکن سید نسیم کے بیٹے کو کو فٹس کی شکایت تھی۔27 نومبر کو یہ لڑکا اپنے مکان میں میوے کاٹ رہا تھا کہ اچانک فٹس آنے کے سبب چاقو سے خودبخود زخمی ہوگیا۔ جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔