فلم ’’تمباد‘‘ کو عوام کی پسندیدگی حاصل

’’تمباد‘‘ انیسویں صدی سے جڑی کہانی پر بنائی گئی ایک متھیالوجیکل ڈرامہ فلم ہے جس میں رونجنی چکروتی، سوہام شاہ، ہریش کھنہ، انیتا ڈیٹ، محمد صمد، جیوتی ماشے، دیپک دامکے، دھنیراج پرابھاکر جو گلیکرنے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ 12 اکتوبر کو ریلیز ہوئی اس فلم کو راہل انیل بروئے، آنند گاندھی، آدیش پراساد نے ڈائرکٹ کیا ہے جبکہ رچی بھیمانی، آدیش پرساد، متیش شاہ اس کے پروڈیوسر ہیں۔ موسیقی جسپرکیاڈ نے دی ہے۔ اس فلم سے متعلق فلمی ناقدین، قابل ہدایتکاروں اور شائقین کی طرف سے سراہا جارہا ہے۔ مشہور ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے سوہام شاہ کو لکھا یہ ایک فنٹاسی پیریڈ تھرلر فلم ہے۔ وہ تلوار، گلابی گینگ، شپ آف تھیوسیس سمرن جیسی فلمیں بنائی ہیں اور ان کی اس فلم تمباد کو بھی عوام کی جانب سے پسند کئے جانے کی توقع ہے۔