فلم ’’ بھارت ‘‘ کیلئے دس کروڑ روپے کاسیٹ تیار 

ممبئی : بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی فلم بلاگ باسٹر فلم ’’ بھارت ‘‘ کیلئے ۱۰ ؍ کروڑ روپیہ کا سیٹ تیار کیاگیا ہے ۔ سلمان خان ان دنوں علی عباس ظفر کی ہدایت میں بننے والی فلم بھارت میں کام کررہے ہیں ۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ کیٹرینہ کیف ، تبو ، جیکی شراف ، سنیل گروور اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔ اس فلم کو سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری پرڈیوس کررہے ہیں ۔ فلم کے آخری شیڈول کی شوٹنگ ان دنوں ممبئی کے فلم سٹی میں چل رہی ہے ۔

فلم کے کلائمکس کیلئے ممبئی فلم سٹی میں ۱۰؍ کروڑ روپے کا سیٹ تیار کیا گیا ہے ۔ اس سیٹ میں دہلی کو تیار کیاگیا ہے جس میں دشمن دہلی کو تباہ کردیتے ہیں ۔ یہ کلائمکس اس فلم کیلئے نہایت اہم مانا جارہا ہے ۔ یہ فلم ہندی کے علاوہ ٹمل ، تلگو او ر ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز کی جارہی ہے ۔ فلم میں موسیقی وشال شیکھر نے دی ہے ۔ فلم کا بجٹ ۱۰۰؍ کروڑ روپے بتایا گیا ہے ۔

فلم ۵؍ جون عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی ۔