فلسطین کی تحریک مزاحمت کا صیہونیوں پر جوابی حملہ

غزہ : غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ کے اطراف میں صیہونی آبادی کے علاقوں پرمیزائیلوں اور مارٹرگولوں سے حملہ کیا ہے ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی تحریک مزاحمت کے حملہ سے مقبوضہ علاقوں میں خطرہ کا سائرن بج اٹھا او رصیہونی آباد کاریوں سے کہا گیا کہ وہ پناہ گاہوں میں چلے جائیں ۔المیاد ٹی وی نے اعلان کیا ہیکہ میزائیلوں او رراکٹوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آئرن ڈوم سے موسوم صیہونی حکومت کے اینٹی میزائل سسٹم کے عمل کے نتیجہ میں غزہ کے علاقہ شدید دھماکوں کی آواز سنی گئیں ۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت کی جانب سے یہ حملہ غزہ کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں کہا گیا ۔ ا س سے قبل صیہونی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقوں پرگولہ باری بھی کی ہے ۔دوسر ی جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اورتحریک فتح نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت فلسطین کے خلاف وحشیانہ جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ مختلف جرائم کے ارتکاب او رعلاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرات پیدا کرنے کی بناء پر امریکی صدر ٹرمپ ،اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقبل مندوب نکی ہیلی اوراسرائیلی وزیر اعظم بننیامن نتن یاہو پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلایا جاناچاہئے ۔