فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے ہندوستان نے گرانٹ میں چار گنا اضافہ کیا

نئی دہلی :ہندوستان میں پناہ گزینوں کے اقوام متحدہ راحت کار ایجنسی میں اپنا سالانہ گرانٹ چار گنا بڑھا دیا ہے۔

اور وہ اسے ساڑھے بارہ لاکھ ڈالر سے بڑھا کر آئندہ تین سال کے لئے ۵ ملین ڈالر کر دیا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ۱۵ مارچ کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ۔

اس موقع پر ہندوستان نے ایجنسی کواپنا سالانہ گرانٹ میں اضافہ کا اعلان کیا ۔

یہ ایجنسی دنیا بھر میں فلسطینی پناہ گزینوں کی خدمت میں اہم کردار اداکر رہی ہے۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے گذشتہ سال ۱۹ ستمبر کو اس گرانٹ میں اضافہ کااعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم مودی اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات میں فلسطین میں اسپتال ، خواتین سنٹر ،پرنٹگ پریس اور اسکولوں کی تعمیر کے سمجھوتوں پر دستخط کئے تھے۔