فرنچ اوپن :فیڈرر اور نڈال کی پیشقدمی

پیرس۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام ) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں عالمی نمبر دو رافل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے عالمی نمبر تین راجر فیڈرر اور سوئس اسٹار وارینکا کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ کھلاڑیوں نے فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹینا کے کھلاڑی جان لانڈروکو راست سٹوں میں 6-2،6-3 اور6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ارجنٹینا کے کھلاڑی مائر کو شکست دی۔ ان کا کوارٹر فائنل میںہم وطن وارینکا مقابلہ ہوگا جبکہ نڈال جاپان کے کائی نیشکوری کے مد مقابل ہونگے۔