فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے پر سدرشن ٹی وی چیانل کے ایڈیٹر ان چیف کے خلاف ایف ائی آر درج

نئی دہلی:مذہبی سطح پر دوگروپوں کے درمیان میں نفرت کو فروغ دینے کے الزام میں ایک ٹیلی ویثرن نیوز چیانل کے ایڈیٹر ان چیف اور چیف منیجنگ ایڈیٹر ( سی ایم ڈی) کے خلاف ایف ائی درج کیاگیا ہے

۔سنبھل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بریج موہن گیری نے کہاکہ ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایک ایف ائی آر سدرشن ٹی وی چیانل کے خلاف درج کیاگیا ہے جو دوگرہوں کے درمیان مذہبی سطح پر مقام ‘ نسل ‘ پیدائش کی بنیاد پر نفرت پھیلنے کی وجہہ بن سکتا ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ جان بوجھ کر بدنیتی کے ساتھ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے دفعات بھی درج کئے گئے ہیں جو کیبل ٹیلی ویثرن نٹ ورکرس( ریگولیشن) ترمیم ایکٹ 2000کی خلاف ورزی کے دفعات بھی اس میں لاگو کئے گئے ہیں۔

الزام ہے کہ چیانل کے ایک پروگرام نشر کیاجس میں اس کے ایڈیٹر ان چیف اور سی ایم ٹی سریش چوہانکے نے شہر میں بدامنی پھیلنے کی غرض سے قابلِ اعتراض مواد پیش کیا۔

اپریل6او راپریل8کے درمیان پیش کئے گئے نشریات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شہر کے معزز شخصیتوں نے امن کمیٹی کے اجلاس میں اس مسلئے کو اٹھایا جس کے بعدایس ایچ او نے ایف ائی درج کیا۔

اس پر ردعمل کے لئے جب رابطہ قائم کیاگیا تب چیانل نے پولیس کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کو میڈیا کی آواز کو دبانے کو کوشش قراردیا۔

چواکانے کے دئے گئے بیان میں کہاگیا ہے کہ ’’ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور یہ اقدام میڈیا کی آواز کو دبانے کی سازش ہے۔

ہم اس کے خلاف احتجاج کے لئے 13اپریل کو سنبھال پہنچے جائیں گے‘‘۔

پچھلے سال آر ایس ایس کی ایک خاتون اہل کار جس کا سدرشن چیانل کے طرف جھکاؤ تھا نے مبینہ طور پر الزام عائدکیا کہ سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف نے ن کی عزت لوٹی اور جنسی ہراساں کیااور اس کے علاوہ دھمکیا ں بھی دی تھی۔