فرضی انکاونٹر: گجرات حکومت پر سپریم کورٹ کی پھٹکار‘ دوقاتل پولیس عہدیداروں کو ہٹانے کا حکم

نئی دہلی:گجرات کے دو سینئر پولیس عہدیدار نریندر کمار امین اور ٹی اے باروت جو فرضی انکاونٹر کے واقعات کے ملزمین ہیں کو جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے معاملے کی سنوائی سے قبل مذکورہ دونوں پولیس عہدیداروں کو عہدو ں سے ہٹانے کا حکم دیا۔نریندر کمار امین جو اگست2016میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے انہیں دوبارہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر ایک سال کے لئے ایس پی ماہی ساگر ضلع گجرات کا ایس پی مقرر کیاگیا ہے۔

امین پر عشرت جہاں اور سہراب الدین فرضی انکاونٹر قتل کیس کا مقدمہ چل رہا ہے۔ باروت کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ایک سال کے لئے کنٹراکٹ کی بنیاد پر ویسٹرین ریلویز وڈوڈرا میں دوبارہ ڈپٹی سپریڈنٹ مقرر کیاگیا ہے۔

جسٹس کھیکھر اور جسٹس چندرا چوڑ پر مشتمل بنچ نے دونوں پولیس افیسروں کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کے درخواست کو قبول کیا او ران سے کہاکہ آج کی تاریخ میں دونوں کو اپنے عہدوں سے ہٹنے کے لئے کہاجائے۔

اس کے بعد بنچ نے سابق ائی پی ایس افیسر راہول شرما کی درخواست کو بھی مسترد کردیا جو دونوں افیسروں کے دوبارہ تقرر کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

چہارشنبہ کے روز سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد امین کے بطور سپریڈنٹ دوبارہ تقرر کا جائزہ لیں جبکہ اس نے خلاف سنگین دفعات عائد ہیں اور اس نے اٹھ سال جیل میں بھی گذارے ہیں